سگریٹ نوشی بہت سی بیماریوں کی بنیادی وجہ ہے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)انگلینڈ کے ماہرین کےمطابق سگریٹ نوشی بہت سے ذہنی بیماریوں کی جڑ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی ترک کرنے سے ذہنی صحت برقرار رکھی جا سکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی چاہے 70 سال کی عمر میں چھوڑی جائے ، دماغ سگریٹ نوشی سے ہوچکے نقصانات کو صحت یاب کرنا شروع کر دیتا ہے۔ ایڈن برگ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق سگریٹ نوشی دماغ کی اوپری تہہ کو باریک کر دیتی ہے جو کہ یاداشت،توجہ،بولنے کی صلاحیت اور آگاہی سے کے حوالے سے اہم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *